ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / روس پر پابندیاں برقرار رہنا ضروری ہیں، اسٹولٹن برگ

روس پر پابندیاں برقرار رہنا ضروری ہیں، اسٹولٹن برگ

Tue, 21 Jun 2016 17:25:08  SO Admin   S.O. News Service

برسلز،21جون(آئی این ایس انڈیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس پر یورپی یونین کی پابندیوں کو برقرار رہنا چاہیے۔ اسٹولٹن برگ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یونین کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اِن پابندیوں کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں نیٹو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جائزے کے مطابق اقتصادی پابندیاں اُس وقت تک برقرار رکھنا ضروری ہیں جب تک روس اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور اِس مناسبت سے یورپی یونین میں وسیع تر سوچ پائی جاتی ہے۔ روس پر بتدرییج پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے دیا تھا۔
 


Share: